Shop Mobile More Submit  Join Login
About Varied / Professional Aali JahMale/Pakistan Recent Activity
Deviant for 2 Years
Needs Premium Membership
Statistics 8 Deviations 0 Comments 190 Pageviews

Newest Deviations

Favourites

No favourites yet.

Watchers

No watchers yet.

Groups

This user is not currently part of any groups.

Activity


The ‪#‎Japanese‬ say you have three faces:
The first face; you show to the ‪#‎world‬.
The second face; you show to your close‪#‎friend‬ and your ‪#‎family‬.
The third face, you never show ‪#‎anyone‬. 
It is the truest ‪#‎reflection‬ of who you are!
#japanese #saying #faces #show #world #family #friends #never #anyone #truest #you

embedded_item1438306587237 by aali-jah
ليلة القدر کی تلاش ۔۔۔۔۔۔۔۔ عابی مکھنوی

مرچ میں اٹھاؤں تو اینٹ کا برادہ ہے
دودھ پانی پانی توشہد لیس چینی کی
وردیوں میں ڈاکو ہیں
کرسیوں پہ کتے ہیں
عصمتوں پہ بولی ہے
سرحدیں بھی ننگی ہیں
چینلوں پہ بکتی ہےبھوک مرنے والوں کی
دیر تک رلاتا ہےرش تماش بینوں کا
بے زبان لاشوں کا
جس جگہ میں رہتا ہوں بے حسوں کی جنت ہے
کس قدر یہ سادہ ہیں
سود کے نوالوں سے جب ڈکار آتے ہیں
شکر کی صداؤں سے رب کو یاد کرتے ہیں
رب بھی مسکراتا ہے
جب یہ طاق راتوں میں
کچھ تلاش کرتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔
#Allah #Mohammad #Islam #Muslim #Ramadan #Quran #Lailatul Qadar #Poetry

embedded_item1436627475535 by aali-jah
☆ لیلۃ القدر خیر من الف شھر ☆

اللہ کریم نے اس امت کی فضیلت کیلئے امت کو اطاعت وبندگی اور اعمال ِصالحہ کے لیے بے شمار مواقع فراہم کیے ہیں، تاکہ بندے اللہ کی رحمت ومغفرت اور جہنم سے خلاصی جیسے انعامات سے مستفید ہوں، ان بابرکت اوقات میں سے ایک رمضان المبارک کا مہینہ ہے۔
ماہِ رمضان کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ اس ماہ میں شبِ قدر ہے، جس میں اللہ تعالیٰ برکت عطا فرمائی اور اس رات کو دیگر تمام راتوں پر فضیلت وبرتری دی۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
’’إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ (1) وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ (2) لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ (3) تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ (4) سَلَامٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۔ [سورة القدر]
’’ہم نے اس قرآن کو شبِ قدر میں نازل کرنا شروع کیا، اور تمہیں کیا معلوم کہ شبِ قدر کیا ہے؟ شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے۔اس میں فرشتے اور روح القدس ہر کام کے انتظام کے لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں۔یہ رات طلوع فجر تک امن وسلامتی ہے۔‘‘

شیخ ابن عثیمین ؒ فرماتے ہیں:
اس سورت میں شب قدر کے متعدد فضائل مذکور ہیں۔
پہلی فضیلت:
یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس شب میں قرآن کریم نازل فرمایا، جو نوع انسانی کے لیے ہدایت ہے اور دنیاوی واخری سعادت ہے۔
دوسری فضیلت:
سورت میں اس رات کی تعظیم اور بندوں پر اللہ کے احسان کوبتانے کے لیے سوالیہ انداز اختیار کیا گیا۔ارشاد ربانی ہے: وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ [سورة القدر2] ’’ اورتمہیں کیا معلوم کہ شبِ قدر کیا ہے؟‘‘
تیسری فضیلت:
یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
چوتھی فضیلت:
اس رات میں فرشتوں کا نزول ہوتا ہے، فرشتے خیر وبرکت اور رحمت کے ساتھہ نزول کرتے ہیں۔
پانچویں فضیلت:
یہ رات سلامتی والی رات ہے، چونکہ اس رات میں بندوں کی عذاب وعقاب سے خلاصی ہوتی ہے۔
چھٹی فضیلت:
اللہ تعالیٰ نے اس شب سے متعلق پوری ایک سورت نازل فرمائی جو روز قیامت تک پڑھی جائے گی۔
احادیث نبویہ میں بھی شبِ قدر کے بے شمار فضائل وارد ہیں:
صحیحین کی روایت ہے نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے:
من قام ليلة القدر إيماناً واحتساباً غفر له ما تقدم من ذنبه]متفق عليه]،
’’جس نے ایمان اور ثواب کی نیت سے شب قدر میں قیام کیا اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔‘‘ آپ ﷺ کے ارشاد’’ ایماناً‘‘ سے اللہ تعالیٰ کی ذات بابرکت اور اس رات میں عبادت پر اللہ نے جو جو اجر لکھا ہے اس پر ایمان لانا ہے، اور ’’احتسابا ً‘‘ کا مطلب ہے، اجر وثواب کی نیت رکھنا ۔
اور شب قدر رمضان کے اخیرعشرے میں ہوتی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
تحروا ليلة القدر في العشر الأواخر من رمضان۔[متفق عليه]
’’شب ِقدر کو عشرۂ اخیرہ میں تلاش کرو‘‘۔
اور ایک حدیث میں وارد ہے:
تحروا ليلة القدر في الوتر من العشر الأواخر من رمضان۔[رواه البخاري]
’’شب قدر کو رمضان کے عشرۂ اخیرہ کی وتر راتوں میں تلاش کرو‘‘
شب قدر پورے سال میں کسی خاص رات کے ساتھ خاص نہیں ہے، بلکہ یہ رات منتقل ہوتی ہے،کبھی یہ رات اللہ کی مشیت اور حکمت سے مثال کے طور پر 27 ویں شب میں آتی ہے اور کبھی 25 ویں شب میں ، اس پر اللہ تعالیٰ کا قول دلیل ہے:
التمسوها في تاسعة تبقى، وفي سابعة تبقى، وفي خامسة تبقى۔ [رواه البخاري[۔
’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو، جب نو راتیں باقی رہ جائیں یا سات راتیں باقی رہ جائیں، یا پانچ راتیں باقی رہ جائیں۔ ‘‘
اللہ تعالیٰ نے اس رات کا علم اپنے بندوں سے مخفی رکھا ہے، تاکہ ان راتوں میں بندے عبادت واذکار کے ذریعے خوب عمل کرے اور اجر وثواب کے ذریعے اللہ کی قربت حاصل کرے۔اسی طرح اس رات کو بندوں سے مخفی رکھنے میں بندوں کی آزمائش بھی مقصود ہے تاکہ اس رات کے طلبگار کو محنت ومشقت پر اس رات کے فضائل حاصل ہوں ۔

بشکریہ: عالمی اخبار
#Lailatul Qadar #Quran #Ramadan #Muslim #Islam #Mohammad #Allah

embedded_item1436623912274 by aali-jah
ليلة القدر مخصوص رات میں ہوتی ہے یا دوسری رات میں منتقل ہوجاتی ہے

اس میں تو کچھ شک نہیں کہ لیلۃ القدر رمضان ہی کی ایک رات ہے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿إِنَّآ أَنزَلۡنَٰهُ فِي لَيۡلَةِ ٱلۡقَدۡرِ﴾--القدر:1

’’بے شک ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا۔‘‘
اور دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ اس نے قرآن مجید کو رمضان میں نازل فرمایا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿شَهۡرُ رَمَضَانَ ٱلَّذِيٓ أُنزِلَ فِيهِ ٱلۡقُرۡءَانُ﴾--البقرة:185

’’رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا۔‘‘
نبی صلی اللہ علیہ وسلم لیلۃ القدر کی تلاش کے لیے رمضان کے عشرہ اول کا اعتکاف کیا کرتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درمیان عشرے کا اعتکاف فرمایا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے رمضان کے آخری عشرے میں پایا۔ اس کے علاوہ حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے مسلسل یہ خواب دیکھے کہ یہ رمضان کی آخری سات راتوں میں سے ایک رات ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«أَرَی رُؤْيَاکُمْ قَدْ تَوَاطَأَتْ فِی الْسبعِ الْأَوَاخِرِ فَمَنْ کَانَ مُتَحَرِّيهَا فَلْيَتَحَرَّهَا فی السبعَ ِ الْأَوَاخِرِ» صحيح البخاری، فضل ليلة القدر، باب التماس ليلة القدر، ح: ۲۰۱۵ وصحيح مسلم، الصيام، باب فضل ليلة القدر، ح:۱۱۶۵۔

’’میں دیکھتا ہوں کہ آخری سات راتوں کے بارے میں لوگوں کو مسلسل خواب دکھے ہیں،
لہٰذا جو لیلۃ القدرکو تلاش کرنا چاہے، وہ آخری سات راتوں میں اسے تلاش کرے۔‘‘
یہ وہ کم سے کم مدت ہے، جولیلۃ القدر کے کسی معین زمانے میں حصر کے بارے میں کہی گئی ہے۔
جب لیلۃ القدر کے بارے میں وارد دلائل پر ہم غور کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک رات سے دوسری رات میں منتقل ہوتی رہتی ہے اور یہ ہر سال کسی ایک معین رات ہی میں نہیں ہوتی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں لیلۃ القدر دکھائی گئی کہ آپ اس کی صبح پانی اور مٹی میں سجدہ کریں گے اور یہ اکیسویں رات تھی۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
«تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِیَ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ» صحيح البخاری، فضل ليلة القدر، باب تحری ليلة القدر فی الوتر من العشر الاواخر، ح:۲۰۱۷۔

’’لیلۃ القدر کو رمضان کے آخری عشرے کی راتوں میں تلاش کرو۔‘‘
یہ حدیث بھی اس بات کی دلیل ہے کہ یہ کسی ایک رات پر منحصر نہیں ہے۔ ان تمام دلائل میں تطبیق صورت یہ ہو سکتی ہے کہ آخری عشرے کی ہر رات انسان یہ امید کر سکتا ہے کہ شاید یہ لیلۃ القدر ہو۔ جو شخص بھی ایمان اور حصول ثواب کی نیت سے لیلۃ القدر میں قیام کرے گا، اسے اجر و ثواب ضرور مل کر رہے گا، خواہ اسے اس رات کے بارے میں معلوم ہو یا نہ ہو کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:
«مَنْ قامْ لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاِحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ» صحيح البخاری، الصوم، باب من صام رمضان ايمانا واحتسابا… ح: ۱۹۰۱، وصحيح مسلم، صلاة المسافرين، باب الترغيب فی قيام رمضان… ح:۷۶۰۔

’’جو شخص ایمان اور حصول ثواب کی نیت سے لیلۃ القدر کا قیام کرے تو اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘
آپؐ نے اس حدیث میں یہ فرمایا کہ جب اسے یہ معلوم ہو کہ اس نے لیلۃ القدر کو پا لیا ہے۔ گویا کہ لیلۃ القدر کے حصول ثواب کے لیے یہ شرط نہیں کہ عامل کو اس بات کا علم بھی ہو کہ یہ لیلۃ القدر ہے، البتہ اگر کوئی شخص رمضان کے سارے آخری عشرے کا ایمان اور حصول ثواب کی نیت سے قیام کرے تو ہم یہ بات پورے وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ اس نے لیلۃ القدر کو پا لیا، خواہ یہ رات اس عشرہ کے ابتدائی حصے میں ہو یا درمیانی حصے میں ہو یا آخری حصے میں۔

وباللہ التوفیق
#Allah #Mohammad #Islam #Muslim #Ramadan #Quran #Lailatul Qadar

embedded_item1436575680026 by aali-jah

Journal

No journal entries yet.

deviantID

aali-jah's Profile Picture
aali-jah
Aali Jah
Artist | Professional | Varied
Pakistan
Hi I am a designer who strives to marry the love of web and graphic design by finding a harmonious balance between functionality and aesthetics.

Part-time music aficionado, lover of all things DIY and dreamer...
Interests

AdCast - Ads from the Community

Comments


No comments have been added yet.

Add a Comment: